حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 68 روپے مزید کمی کر دی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی۔ حکومت نے گھی کی قیمتوں میں دوسری بار بڑی کمی کردی۔تفصیل کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 68 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا، گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی تھی جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پانچ بنیادی اشیاء پر وفاقی حکومت کی خصوصی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔