این ایف سی شیئر، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو مصالحت شدہ بقایا جات کی کے پی کے کو ادائیگی کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدائت کی ہے کہ کے پی کے کو گذشتہ مالی سال کے نیشنل فنانس کمیشن شیئر کے مصالحت شدہ بقایا جات کی اد ائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے گزشتہ دورہ پشاور کے موقع پر نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظخان نے انکے ساتھ صوبائی حکومت کو درپیش کو مختلف مالیاتی مشکلات سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے وز یراعظم کو آئل پر لیوی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، گیس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ و زیراعظم نے وزارت خزانہ کو صوبے کو این ایف سی شیئرز کے بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات کی ہد ائت کے علاوہ وزار ت خزانہ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ بلوا ئیوں کے ہاتھوں جلائی گئی ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کی دوبارہ مرمت یقینی بنائی جائے، جبکہ نو اور دس مئی کے وا قعات میں ملوث شرپسند وں کے خلاف آئین اور قانو ن کے مطا بق کارروائی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کوئی بھی بیگناہ شخص اس کارروائی کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری کے پی،، آئی جی پی کے پی کے کو تیس جنوری کے سانحہ پشاور میں زخمی اور شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ کو معاو ضوں کی اد ائیگی کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔