اسلام آباد (آن لائن)نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے جہانگیر ترین اور علیم خان کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل، تحریک انصاف کے تمام سابق اراکین پارلیمنٹ سے رابطے کر لیے، جلد ہی شو آف پاور کیا جائے گا، نئی سیاسی جماعت کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہنئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے جہانگیر ترین متحرک، کوششیں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، جہانگیر ترین کا تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی سے رابطہ، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین سے بھی رابطہ کیا گیا، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو تمام منحرف اراکین سے جلد ملاقات کروانے کا ٹاسک بھی دے دیا، تحریک انصاف کے 100 سے زیادہ سابق ایم پی ایز بھی جہانگیر ترین سے رابطہ اور ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کے لیے مسلم لیگ جناح اور تحریک انصاف نظریاتی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جہانگیر ترین آئندہ ہفتے شو آف پاور بھی کریں گے، جہانگیر ترین کی سفارش پر تحریک انصاف میں جانے والے اور ٹکٹ ہولڈز واپس ترین گروپ میں شامل، منتخب نمائندوں کی اکثریت جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے تیار ہے۔
Load/Hide Comments



