اسلام آباد (آن لائن)معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی موجودگی سے متعلق خود پر لگے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اور وہ سب کو کھلی آفر دے رہے ہیں کہ جو بھی چاہے اس معاملے کی تحقیق کروالے۔ا پنے ایک ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انہوں نے آج تک بے ایمانی کا ایک بھی روپیہ نہیں کھایا اور نہ ہی اپنی اولاد کو کھلایا، اگر اس عمر میں آکر یہ کام کرنا ہوتا تو انکی 52 سال کی محنت تو ضائع ہوگئی۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نہ انکے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہیں اور نہ ہی انکے بیٹے کسی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے مالک ہیں۔عالمِ دین نے اپنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے کرم سے اب انکی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ واضح رہے مولانا طارق جمیل کے حوالے سے ایک نجی چینل نے یہ دعوی کیا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں اور انکے بیٹے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک بھی ہیں۔مذہبی اسکالر سے متعلق اس تہلکہ خیز دعوے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔
Load/Hide Comments



