اسلام آباد (آن لائن)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سابق صدر آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین سمیت تحریک انصاف سے الگ ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے بھی جلد ملاقات کا امکان۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بجٹ میں عام آدمی خصوصاً سرکاری ملازمین کو ایک بڑا ریلیف دینے کے خواہش مند ہیں تاکہ مہنگائی کی ابتر صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا جاسکے اس حوالے سے آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف، (ق) لیگ کے سرپراہ چوہدری شجاعت حسین سے جلد ملاقات کرکے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔ آصف زرداری حال ہی میں تحریک انصاف سے الگ ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرینگے اور عام انتخابات سے متعلق مختلف امور پر سینئر رہنماؤں سے مشاورت کرینگے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے بجٹ میں عام آدمی خصوصاً سرکاری ملازمین کو ایک بڑا ریلیف دینے کے خواہش مند ہیں اس حوالے سے وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر حکمت علی سے آگا کریں گے۔
Load/Hide Comments



