شہریار آفریدی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہاہو کر جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے،شہریار آفریدی کو مزید 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند رکھا جائے گا،شہریار آفریدی کو نظر بندی ہی مدت مکمل ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا تھاتاہم انہیں اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔