لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا،نوجوانوں کو سوچنا ہو گا کہ ہم نے تو دشمن کو مارنا تھا، بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔جناح ہاؤس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اس جماعت میں ایسے شرپسند آئے، یہ ہمارے نیشنل کاز کی توہین ہوئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خان صاحب سیاسی رہنما گرفتار ہوتے ہیں اور جیل بھی جاتے ہیں، آپ کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، خان صاحب آپ نے نوجوانوں کو سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی عداوت میں بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا گروپس میں میرے حوالے سے روز کچھ نہ کچھ چلایا جا رہا ہے، آپ کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں، انسان کو ہمیشہ کسی کی ضرورت ہوتی ہے.
Load/Hide Comments



