یوم تکبیر پاکستان ناقابل تسخیر کا اعلان ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یوم تکبیر، پاکستان ناقابل تسخیر’ کا اعلان ہے۔ 25 سال پہلے آنے والی نسلوں کے لئے دفاع ناقابل تسخیر بنایا،یوم تکبیر کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم تکبیر، پاکستان ناقابل تسخیر’ کا اعلان ہے۔اللہ پاک کا شکر اور احسان بجالاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، ہمارے دوستوں اور محسنوں کو مبارک پیش کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ دن قائد نواز شریف کی حب الوطنی، بہادری، بصیرت اورقومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے کا دن ہے۔ سائنسدانوں سمیت پوری ٹیم کوبھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں اور 25 سال پہلے آنے والی نسلوں کے لئے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔