نومئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے، ذمہ داروں کا ٹرائل متعلقہ عدالتوں میں چلایا جائے،عمران خان

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نومئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے، ذمہ داروں کا ٹرائل متعلقعدالتوں میں چلایا جائے، مجھے تنہا کر دیا گیا، پارٹی کے لیڈروں کو مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دس ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہیں،پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عمران خان نے کہا جب نومئی کے واقعات ہوئے تو نیب کی تحویل میں تھا۔مجھے ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا اور عملے پر تشدد کیا گیا۔یہ مناظر جب لوگوں کے سامنے آئے تو رد عمل فطری تھا۔موجودہ حکمران ہٹلر کے طریقے پر عمل کر رہے ہیں۔