ملک جلاتے ہوئے یہ سب یاد نہیں آیا؟ غدار!، مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے مہنگائی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جلاتے ہوئے یہ سب یاد نہیں آیا؟ غدار!، انہوں نے یہ بات اپنے ٹوئٹ میں کہی۔یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور ملک آج کل ریکارڈ کمر توڑ مہنگائی کے چْنگل میں ہے۔