محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور (آن لائن) مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم آج (اتوار کی) رات سے ملک میں داخل ہوگا جو 31 تاریخ تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ سلسلہ بھی خیبر پختونخوا پنجاب کے بالائی جنوبی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ یہ سسٹم جنوب سے شمال کی طرف جانے سے اپر بھارت سے خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں میں مل کر ایک طاقتور سسٹم میں تبدیل ہو کر بھارت کو تیز موسلادھار بارشیں دے گا لیکن یہ سلسلہ سندھ کے شمال مغربی بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں دے گا۔ اس سسٹم سے تھرپارکر کے 20 فیصد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔ حیدر آباد ھالا بدین شھدادپور سانگھڑ نوابشاہ تک تھرپارکر تک امکانات رہیں گے لیکن صرف بارش نہیں آندھی یہ بادل کہیں بارش دیکھنے کو ملے گی۔ بلوچستان کے مشرقی علاقے جنوبی بلوچستان کے مشرقی حصے میں شدید قسم کے بادل بنیں گے جس سے خضدار بیلا اس کے بیشتر علاقوں 20 فیصد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو گی۔