کراچی(آن لائن) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہاہے، سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی خافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہاہے۔سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو نہ تعلیمی اداروں میں امن پسند ہے نہ کراچی کی ترقی، کراچی کے عوام نے خدمت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جب آمر حکومت میں آتے ہیں تو کراچی جماعت اسلامی کو بخشش میں دیا جاتا ہے،جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا، پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کے شہریوں کی بے مثال خدمت کرے گا۔یاد رہے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نیبلاول بھٹو اوران کی پارٹی کوکراچی کی ترقی میں اسپیڈبریکرقرار دیا تھا۔
Load/Hide Comments



