اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی میں کوئی شک تھا تو سند یافتہ مجرم کی پریس کانفرنس نے دور کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا، خواتین پْر امن احتجاج کے حق کو استعمال کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ علی نواز اعوان کے گھر پر توڑ پھوڑ کی مذمت کرتا ہوں، یہ کارروائی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ ہے۔ علی نواز کی ضعیف والدہ اور معذور ہمشیرہ اسی رہائش گاہ میں مقیم ہیں، اب تک کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اخلاقیات سے واقف نہیں ہے، پی ڈی ایم سرکار اللہ کے غضب سے ڈرے، پی ڈی ایم اپنے فسطائی اقدامات کے ذریعے اللہ کے غضب کو دعوت دے رہی ہے۔
Load/Hide Comments



