شہداء کی قربانیوں اور خون کی تاثیر سے پاکستان قائم و دائم ہے، خواجہ آصف

قصور(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج شہداء کی قربانیوں اور خون کی تاثیر سے پاکستان قائم و دائم ہے،ہم آج دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو للکار سکتے ہیں،پی ٹی آئی اور عمران خان کو شرم نہیں آئی ان شہداء کی یادگاروں کو جلایا اور حملے کئے ۔قصور میں استحکام پاکستان ریلی سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج شہداء کی قربانیوں اور خون کی تاثیر سے پاکستان قائم و دائم ہے اور ہم دشمن کیمیں آنکھیں ڈال کر ان کو للکار سکتا ہوں میں جی ایچ کیو شہداء کی تقریب میں گیا تو وہاں ا یک نوجوان کی تصویر بھی تھی جس نے وطن کے لئے جان قربان کر کے امر ہوگیا وہاں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کی قبر بھی تھی جنہوں نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ شہادت نوش کی پی ٹی آئی کے ورکروں کو شرم نہیں آئی ان شہداء کی یادگاروں پر حملے کرتے ہوئے ملک کے کونے کونے سے آئے سپاہیوں نے ہمارے اس علاقے میں قصور میں 1965کا معرکہ لڑا اور شہادتیں دیکر بھرپور دفاع کیا۔نو مئی کا واقعہ اچانک نہیں ہوا باقاعدہ منصوبہ بندی اور پلاننگ کے ساتھ پلان کیا گیا تھا آج کی ریلی ہمارے لئے باعث فخر ہے اور ان کو بھرپور جواب ہے ان کا ملک میں انتشار کا پلان فلاپ ہوگیا اور نیست و نابود ہوگیا وزیر آباد واقعہ کے بعد عمران خان پانچ ماہ لگڑاتا رہا ایک ورکر بھی باہر نہیں نکلا اور نہ احتجاج ہوا مگر ایک دن گرفتار ہوا تو ایسا کیا ہوا کہ ملک میں انتشار پھیلا دیا گیا وزیر آباد واقعہ کے بعد عمران خان پلستر چڑھا کر گھر چلا گیا اس وقت کوئی بات نہیں کی نہ کوئی ورکر نکلا مگر ایک دن جیل گیا تو ایسا کیا ہوا کہ پورا ملک جلا دیا یہ بات سوچنا چاہیے کہ کس کے ایجنڈے کی تکمیل کی مگر میں اپنی سیکیورٹی فورسز اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے صبر و تحمل اور کمال مہارت سے اس سارے پلان کو ناکام بنا دیا۔