راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن)جڑواں شہروں میں نامعلوم افراد کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تصاویرکے ساتھ بڑے بڑے بینرز اور پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے۔تفصیل کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اور تھانہ کے باہر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پوسٹرز لگ گئے،وسیع پوسٹر پر عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی ہیں،پوسٹر میں جلاؤ گھیراؤ اور فوجی گاڑیوں پر حملے کی تصاویر بھی شامل،کئی تصاویر پر بعض افراد نے سیاہ رنگ سے پنجا بنا دیا،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وال آف شیم تیار کی گئی،وال آف شیم پر پی ٹی آئیکیخلاف بینرز آویزاں کئے گئے،پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے جن پر نعرے درج تھے،یوم مذمت غدار پاکستان کا نعرہ درج کئے گئے،بینرز اسلام آباد کچہری چوک روڈ اور اے ٹی سی کے باہر آویزاں کئے،بینرز لگانے والوں نے شناخت ظاہر نہیں کی،دوسری جانب تھانہ سول لائنز کی حدود کچہری چوک میں یوم غدار پاکستان کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے،بینرز پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فرخ حبیب اور یاسمین راشد کے تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں،عمران اسماعیل کی تصویر کے ساتھ عوام کو حملوں پر اکسانے کی تحریر درج کی گئی،فرخ حبیب کی تصویر کے ساتھ بھی پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی تحریر درج ہے جبکہ یاسمین راشد کی تصویر کے ساتھ عوام کو جناح ہاوس لے جانے کی تحریر درج ہے،بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کی تحریر بھی درج کی گئی،بینرز نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر آویزاں کئے گئے،کچہری چوک کے قریب وال آف شیم کے نام سے بڑا بینر بھی آویزاں کیا گیا،بینر پر پی ٹی آئی کی کابینہ کے 21 اراکین کی تصاویر آویزاں کی گئی۔
Load/Hide Comments



