جناح ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور (آن لائن) جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی،محکمہ داخلہ نے جے ٹی آئی کی تشکیل کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز کو جے آئی ٹی کی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ پولیس کے 4 دیگر افسران جے آئی ٹی ممبران میں شامل ہیں۔