مقدمہ بھی آ پ کے خلاف ہو اور بینچ میں بھی آپ بیٹھے ہوں ایسا نہیں ہوسکتا، مریم نواز

وہاڑی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نیکہا ہے کہ چیف جسٹس کو پیغام دینا چاہتی ہوں مقدمہ بھی آ پ کے خلاف ہو اور بینچ میں بھی آپ بیٹھے ہوں ایسا نہیں ہوسکتا، یہ نہیں ہوسکتا ملزم بھی آپ ہوں اور منصف بھی آپ ہوں، انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات پر دل خون کے آنسو روتا ہے،حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہے ہیں، ہم ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے سکون کیلئے اپنی زندگیاں قربان کردی، کتنا بدبخت شخص ہے وہ جس نے اپنے گھناؤنے منصوبے کیلئے شہداء کی یادگاروں، عسکری تنصیبات پر حملے کردیئے، ان سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان اور اس کے سہولت کار تھے جو پچھلے چار سال سے اس کی سرپرسرتی کررہے تھے، آج بھی اس کے سہولت عدلیہ اور فوج میں موجود ہیں، نواز شریف جو اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا جنرل باجوہ جنرل فیض قوم آپ سے جواب مانگتی ہے آپ کو جواب دینا ہوگا میں پاک فوج کو سلوٹ پیش کرتا ہوں یہ میری فوج ہے اس وقت اس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں مسلم لیگ (ن) یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نو مئی کے جو واقعات ہوئے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے آج کا یہ کنونشن ہم شہیدوں اور غازیوں کے نام کرتے ہیں ان شہیدوں کے بیواؤں اور بچوں کے نام کرتے ہیں نوجوانوں یہ ملک آپ کا ہے اس کے والی وارث آپ ہیں اس ملک کی تقدیر اللہ کے بعد آپ نوجوانوں اور میری ماؤں بہنوں کے ہاتھوں میں ہے اس ملک کی ترقی کے ضامن آپ ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ذرا سوچ کر دیکھو وہ بھی نوجوان تھے جنہوں نے اپنی جوانیاں اس ملک کی خاطر آپ کی خاطر ہمارے سکون کیلئے سرحدوں پر قربان کردیں خون دے کر ملک میں امن قائم کیا تاکہ آپ ہم سکون سے رہ سکیں ہم ان شہداء کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہید 23کروڑ نوجوانوں کے ہیں یہ صرف ایک ادارے کے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ سوچوں کتنا بدبخت شخص نے اپنے گھناؤنے منصوبے کیلئے ان شہداء کی یادگاروں کو آگ لگادی کتنا بڑا غدار ہے وہ جس نے شہیدوں کی یادگاروں کو ان کی قربانیوں کو ان کی علامتوں کو آگ لگادی اس سے بڑا بدبخت کون ہوسکتا ہے جس نے شہیدوں کے خاندانوں کی بے حرمتی کی ان کی ماؤں بہنوں بچوں کے جذبات سے کھیلا مجھے بتاؤ اس سے بڑی غداری کوئی پاکستانی اپنے ملک کے ساتھ کرسکتا ہے سوچو ان ماؤں پر کیا گزرتی ہوگی۔ قرآن کہتا ہے شہید زندہ ہے ان کو رزق دیا جاتا ہے تو کیا کہتے ہو شہیدوں سے ایسا سلوک قبول کرسکتے ہو۔ مریم نواز نے کہا کہ میں آج سب سے مخاطب ہو کہ یہ اچانک ہوگیا کہ عمران کو پولیس پکڑ کر لے گئی اور یہ سب ہوگیا یہ اچانک نہیں ہوا یہ پری پلان اور ایک منصوبے کے تحت دہشتگردی کا منصوبہ زمان پارک میں بنا تھا اور ماسٹر مائنڈ توشہ خانہ چور عمران خان تھا ساٹھ ارب کا ڈاکہ ڈالنے والا عمران خان تھا غیر ملکی آقاؤں کا پیروکار تھا بتاؤ اس طرح کا حملہ کبھی ملک کا دشمن کبھی کرسکتا کبھی نہیں کیا دہشتگرد تنظیمیں ایسا کرسکیں جو دشمن نہ کرسکے جو دہشتگرد نہ کرسکے وہ عمران خان نے کردکھایا جس طرح تخریب کار دہشتگرد غاروں جنگلوں میں بیٹھ کر خود کش حملے تیار کرتے ہیں۔