لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے جب کہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کے کئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے سیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔
Load/Hide Comments



