القادر ٹرسٹ کیس،بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد (آن لائن) القادر ٹرسٹ ٹرسٹ کرپشن کیس میں 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ پر احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دئیے اور عمران خان کی اہلیہ کی 31 مئی تک ضمانت منظور کر لی،بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچیں۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔سابق وزیراعظم کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔