وزیر اعظم کا ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین کے جابحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا،وزیر اعظم کی وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایتکی،وزیراعظم کی مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے عمرہ کے لیے گئے پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہارکیا،دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبروجمیل کے لیے دعاگو ہیں،اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،پاکستانی سفارتخانہ اور لوکل انتظامیہ کی مدد سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور مزید بھی کرتے رہیں گے.