اسلام آباد (آن لائن)نیب نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی کیس میں عمران خان کا جواب مسترد کردیااور کہا کہ عمران خان کا جواب جھوٹ اور بے بنیاد ہے،جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کررہے ہیں،انکوائری رپورٹ کا مطالبہ اور پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ اور 19 کروڑ پاونڈز کیس میں عمران خان کا جواب جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے،نیب نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کو تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے لیکن پھر بھی پیش نہ ہوئے،وہ جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کررہے ہیں،عمران خان کی جانب سے دوبارہ انکوائری رپورٹ کا مطالبہ اور پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے،نیب نے کہا ہے کہ عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوِئے تو سنگین نتائج ہوں گے،نیب نے نئے نوٹس میں عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں،عمران خان کو تمام منقولہ غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بیوی،بچوں سمیت تمام زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیل بھی طلب کرلیں ہیں،تمام بنک اکاونٹس کی تفصیل فراہمی،بیوی، بچوں، بہنوں اور خاندان کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی تفصیل بھی طلب کرلیں،نیب نے کہا کہ عمران خان کے 1992 کے بعد کے اثاثوں کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، عمران خان کو 23 مئی کو نیب دفتر میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کرے گی،عمران خان سے 19 کروڑ پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب مانگیں گئے ہیں،نیب نے کہا کہ عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاونڈز لاکر واپس ملزمان کو دے کر مالی فائدے لیے، ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاونڈز ملزمان کو واپس کرکے عمران خان نے 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے،ملزمان کو 19 کروڑ پاونڈز واپس کرکے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں،عمران خان نے 2 مارچ کے کال اپ نوٹس میں نہ پیش ہوئے نہ ہی کوئی جواب دیا،عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں،نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ طلب کرلیا،عمران خان سے 19 کروڑ پاونڈز کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے،نیب نے عمران خان سے القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیں،عمران خان نے خود القادر ٹرسٹ کو کتنے عطیات دیے؟القادر یونیورسٹی کی پنجاب ہائیرایجوکیشن سے الحاق اور القادر ٹرسٹ اور ملزمان کی کمپنی کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments



