نیو یارک (آن لائن)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مخصوص فنڈ قائم کرے کیونکہ اقوام متحدہ نے ایسی آفات پر عالمی ردعمل کو کمزور اور ناکافی قرار دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی خطرات عالمی ہیں اور یہ عالمی مقاصد اور عالمی کامیابی کی ضمانت دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمی اور علاقائی اقدامات کی مالی اعانت کے لیے عالمی آفات کے خطرے میں کمی کے ایک وقف فنڈ کی تجویز پیش کرتا ہے۔‘ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے سینڈائی فریم ورک کے اس اعلیٰ سطح کے وسط مدتی جائزے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ یہ فنڈ ’ماحولیاتی سے متعلق فنانسنگ ونڈوز سے الگ ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments



