تحر یک انصاف اب ہر ریڈ لا ئن کر اس کر چکی ہے،شیر ی رحما ن

کر اچی (آن لا ئن)وفاقی وزیر و رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی شیر ی رحما ن نے کہا کہ تحر یک انصاف اب ہر ریڈ لا ئن کر اس کر چکی ہے،ایک شخص نے سیا سی فا ئد ے کیلئے انتشا ر اور فساد کو ذریعہ بنا یا،سیاسی لیڈرگرفتاری سے نہیں ڈرتا بلکہ بہادری سے مشکلات کاسامناکرتاہے، سی ای سی میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارا واضح موقف ہے کہ جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ان کیخلاف کارروائی ہو۔تفصیل کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملے، جناح ہاؤس سمیت شہدا کے یادگاروں کو مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نو مئی ملک کی تاریخ کاسیاہ دن تھا،ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا،پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں بھی صبر کا مظاہرہ کیا،بے نظیر کی شہادت پر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔پی ٹی آئی شر پسند وں نے شہد اء کی یا د گا روں کو جلایا،انہو ں نے کہا کہ جنا ع ہا ؤس پر حملہ کیا گیا،ہم سب یکجہتی کے لیے وہاں جا ئیں گے ،واقعا ت کے ذمہ داروں کو کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئے،گر فتا ریا ں قا نو ن کے تحت ہو نی ہیں کسی بچے کو گر فتا ر نہیں کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے استحکام پر وارکرنیکی باربارکوشش کی ہے،عمران خان پرشفقت نظر ہوتی ہے،ایک نیا عمرانی معاہدہ ہوگیا ہے،عمران خان کو خصوصی ریلیف دیاجاتاہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فرد واحد کیلئے مشکلات حالات میں‘پاکستان جلاؤ پاکستان بندکرو’کیا گیا، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا،عمران خان تو پہلے ہدایت دے رہے تھے اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں۔ شیری رحمان نے کہا سی ای سی اجلاس نے نو مئی کے واقعا ت کی مذمت کی،سی ای سی نے معا شی صو رتحا ل پر تشو یش کا اظہا ر کیا،پا رٹی قیا دت کو صو رتحال پر آواز اٹھا نے کا کہا گیا، جو بھی حا لا ترہے پیپلزپا رٹی کبھی ملک کے خلا ف نہیں گئی، بلاول بھٹو ہر چھو ٹے اور بڑے فیصلے میں پا رٹی کو اعتما د میں لیتے ہیں،بلا ول بھٹو اپنی ذات کا نہیں ہمیشہ ملک کا مفا د سو چتے ہیں۔انہوں نے کہا اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارا واضح موقف ہے کہ جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ان کیخلاف کارروائی ہو۔انہو ں نے کہا کہ سیاسی لیڈرگر فتا ر سے نہیں ڈرتا بلکہ بہا دری سے مشکلات کا سامناکرتا ہے،پیپلزپا رٹی نے ہمیشہ صبر وتحمل سے سیاسی حا لات کا مقا بلہ کیا،عمر ان خا ن نے 2014سے 9مئی تک جو کیا ان اثر ات کا سامنا بھی کیا، شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیلئے مشکل ہے کہ ہم ملک کیلئے قربانیاں دیں اوریہ انا پرچلیں،سیاسی لیڈرگرفتاری سے نہیں ڈرتا بلکہ بہادری سے مشکلات کاسامناکرتاہے۔