پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق افواہوں کو غلط قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پر پابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرے گی۔
Load/Hide Comments



