ا پنے ملک کی فوج سے کوئی نہیں لڑنا چاہتا ہے،عمران خان

لاہور (آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنے ملک کی فوج سے کوئی نہیں لڑنا چاہتا ہے۔فوج سے لڑنے میں ملک کا نقصان ہوتا ہے۔تحریک انصاف کو کرش کرنا لندن پلان کا حصہ ہے۔ صاف اور شفاف الیکشن کے سوا کوئی بھی راستہ پاکستان کی تباہی کا راستہ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کورکمانڈر ہاؤس جلائے جانے کی مذمت کون نہیں کر رہا۔میں پرامن سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔سب سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن بات صرف الیکشن پہ ہوگی۔