اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی واقعات میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہوجائے، قوم و ملک کے ساتھ کھڑی ہو جائے وہ عمران خان کو پسند نہیں، عمران خان اقتدار کو اپنی وارثت سمجھتے ہیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، عمران خان نے پرسوں پھر فوج کی قیادت پر حملہ کیا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سول کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں؟ جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، تلقین انہوں نے کی تھی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میانوالی میں 80 سے زائد جہاز کھڑے تھے، اگر یہ لوگ جہازوں کو جلاتے تو موجودہ معاشی حالت میں ہم 5 جہاز کو ریپلیس نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہوں گے، دوست ممالک افراد کے مفادات کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹوٹنے کی وجوہات مختلف نظر آرہی ہیں، جو شخص شہداء کی توہین میں ملوث ہے وہ دنیا میں عبرت کا نشان بنے گا۔
Load/Hide Comments



