اسلام آباد (آن لائن پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے پوچھا کہ آپ ہمیشہ دستور اور قانون کی بات کرتے ہیں مگر آپ کی اپنی جماعت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی،گیٹ پھلانگے گئے؟ کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں تھی؟ جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے باقاعدہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں درخواست دی، بارہا انہیں درخواست کی گئی۔ہماری درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا تو ہم نے اپنا پرامن احتجاج کیا۔آپ کو یاد ہوگا اسی مقام پر ہم پہلے بھی احتجاج کرچکے ہیں۔ہمارا احتجاج پرامن تھا اور ہم نے پرامن ردعمل دیا.
Load/Hide Comments



