وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا

مند،تربت(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرابراہیم رئیسانی نے پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔دونوں سربراہان نے مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ دونوں سربراہان نے ردیگ پشین کے مقام پر مارکیٹ کا افتتاح کیا،مارکیٹ کے افتتاح سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،وزیراعظم شریف اور ایرانی صدر نے بارڈر کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ حکومت مزید 5بارڈر مارکیٹ پر کام کررہی جو جلد تجارت کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی قیادت نے ایران سے گوادر کیلئے 100میگاواٹ بجلی کا افتتاح بھی کیا، ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے ایران سے 100میگا واٹ بجلی درآمد کی جائیگی۔