اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے 22 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل چھ ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں۔عدالت عظمی کی طرف سے جاری ججز روسٹر کے مطابق آئندہ عدالتی ہفتے میں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر دو میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے،بینچ نمبر تین جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر چار میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے،بینچ نمبر پانچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر چھ میں یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہوں گے،بینچ نمبر سات جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔
Load/Hide Comments



