اسلام آباد(ا ٓن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی آج جمعرات کو پاک ایران سرحد پر ملاقات ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لیے آج بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کریں گے۔گوادر کے لیے پاور منصوبے سے متعلق تقریب میں وفاقی وزرا اور صوبائی حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔وزیراعظم بلوچستان کے سرحدی علاقہ مند بھی جائیں گے۔
Load/Hide Comments



