پاکستان امریکا کی کوئی غلام ریاست نہیں بلکہ آزاد ملک ہے، رضا ربانی

اسلام آباد(آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا۔رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر روزانہ تبصرہ کرنا عادت بنا لی، ان کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک ریاست ہے امریکا کی کوئی غلام ریاست نہیں ہے۔