راولپنڈی(آن لائن)القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں برطانیہ سے 19 کروڑ پاونڈ کی غیر قانونی منتقلی،نیب نے عمران خان کو آج جمعرات کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کا سمن جاری کردیا،عمران خان سے 19 کروڑ پاونڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کر لئے،سوالنامے میں کہاگیا ہے کہ عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاونڈ لاکر واپس ملزمان کو دے کر مالی فائدے لیے،ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاونڈ ملزمان کو واپس کرکے عمران خان نے 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے،ملزمان کو 19 کروڑ پاونڈ واپس کرکے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں،نیب نے کہا کہ عمران خان آج(جمعرات) کی صبح 10 بجے نیب کی کمبائند انویسٹیگیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوں،عمران خان نے 2 مارچ کے کال اپ نوٹس میں نہ پیش ہوئے نہ ہی کوئی جواب دیا، نیب عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں،نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ طلب کرلیا،عمران خان سے 19 کروڑ پاونڈ کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،عمران خان سے القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات جبکہ عطیات دینے والوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،عمران خان نے خود القادر ٹرسٹ کو کتنے عطیات دیے، کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،القادر یونیورسٹی کی پنجاب ہائیرایجوکیشن سے الحاق اور القادر ٹرسٹ اور ملزمان کی کمپنی کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،نیب نے کہا ہے کہ عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوِئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔
Load/Hide Comments



