کراچی (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے ایم این اے محمود مولوی نے پارٹی سے الگ ہونے کا پریس کانفرنس میں کیا۔محمود مولوی نے پارٹی اور قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ہوں، میں اپنی فوج کے کبھی خلاف گیا اور نہ کبھی جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو املاک جلانے پر احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہی کھیلا ہے، مجھے کسی سے کوئی خوف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ سے ہم کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، وہ کام کئے جارہے ہیں جو بھارت نہ کرسکا، میں سمجھا تھا کہ پی ٹی آئی سلجھی ہوئی جماعت ہے، یہ واقعہ دیکھنے کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا۔محمود مولوی نے بتایا کہ کچھ دوستوں نے کہا کہ خان صاحب کو کچھ ہوا تو جی ایچ کیو جائیں گے، میں نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ سول وار کی طرف جائیں، فوج سے لڑنا کہیں سے جائز نہیں ہے، فوج پر 100 چیزیں قربان، فوج ہے تو پاکستان ہے۔محمود مولوی نے کہا کہ میں استعفی دیتا ہوں، میں کوئی فلاحی ادارہ یا نئی سیاسی جماعت بناؤں گا۔ اسمبلی میں اتنے ماہ سے کیا ہورہا ہے، عوام کی بات نہیں ہوتی، خوف میں رہوں گا تو مجھے جینے کا حق ہی نہیں۔#/s#
Load/Hide Comments



