گڈ ٹو سی یو ہر کسی کو کہتا ہوں،ہرایک کو احترام دیتاہوں ا سکے بغیر مزہ نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر ہونے والی تنقید کی وضاحت کر دی۔گڈ ٹو سی یو ہر کسی کو کہتا ہوں،ہر ایک کو احترام دیتاہوں اس کے بغیر مزہ نہیں۔یہ ریمارکسچیف جسٹس نے ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران دئیے،تفصیل کے مطابق سماعت کے دوران وکیل اصغر سبز واری کو عدالت میں دیکھ کر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،ایک وقت کے بعد اپ میری عدالت آئے ہیں،اپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں،چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا،میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے،ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔