کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈ لک کہا،چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر ہونا چاہیے،سید خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے خلاف ریفرنس دائرکرنا چاہیے،چیف جسٹس کو عمران خان کی کرپشن کا مکمل تھا،کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈ لک کہا؟منگل کے روز ملک کی موجودہ سنگین صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والی رقم کو پاکستان لانے کیلئے ڈیل ہوئی،القادرٹرسٹ میں پیسے سپریم کورٹ میں جمع ہونا تھے،اس رقم کے بدلے جہلم میں چار سو پچاس کنال زمین لی گی،جہلم والی زمین پہلے زلفی بخاری اور پھر عمران خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر منتقل ہوئی،80 کروڑنروپے کی لاگت سے اس زمین پر بلڈنگ بننا طے پایا،چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کرپشن کا مکمل علم تھا،کیا کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈلک کہا؟میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کرونگا کہ عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنا چاہئے،ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا بھرپور احتجاج کیا مگر کسی سرکاری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا،بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا،یہ ملک ہمارا ہے اگر اندورنی طور پر کوئی گڑبڑ ہے تو ہم نے مل کر مسئلے کا حل کرنا ہے،ہم فوج کی ہر بات میں ہاں کرنے کے قائل نہیں، لیکن اس ادارے کے ساتھ نا انصافی ہوئی اور وہ ایک انصاف کینے کی،جس نے پارلیمنٹ کا ساتھ چھوڑ کر اپنے فیصلے کرنے کی کوشش کی ہم اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے،پارلیمنٹ آئین کے تحت موجود ہے،میں مطالبہ کرتا ہوں کہ 13 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کیا جائے،فوج کو سوچنا ہوگا کہ اگر تنصیبات پر حملے میں ملوث ملزمان کو چھوٹ دی گئی تو بہت نقصان ہوگا،فوجی تنصیبات پر حملے میں بھارت بہت زیادہ خوش ہے،اسرائیلی سپورٹرز بھی موجودہ پاکستان کے حالات پر خوش ہیں،حکیم سعید،ڈاکٹر اسرار نے بھی لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کے خلاف تیار کیا جا رہا ہے۔