اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمشن آف پاکستان فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس کی سماعت آج صبح 10 بجے کرے گا۔یہ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کو ہونے والی غیرملکی اور غیرقانونی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد تحریک انصاف کو جاری ہوا تھا۔جس کا وہ جواب نہیں دے سکی۔ اس شوکاز پر ایک سال سے کارروائی جاری ہے اور پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی اور کمشن کو مطمئن نہیں کر سکی۔ اس سلسلے میں کل بروز منگل شوکاز نوٹس کی سماعت ہوگی۔ یہ شوکاز نوٹس اگست 2022 میں جاری ہوا تھا جس کے بعد سے پی ٹی آئی مسلسل التوا لے رہی ہے اور اب تک شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دے سکی۔
Load/Hide Comments



