راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9مئی کے سیاہ دن کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانے والوں اورعمل کرنیوالوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا،امن واستحکام کے عمل کوخراب کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنادیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل صم منیر نے کورہیڈکوارٹرپشاورکادورہ کیا۔ آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال،انسداددہشت گردی کے ا قدامات پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کورکی پیشہ ورانہ مہارتوں،کارکردگی اورانسداددہشت گردی کے ا قدامات کوسراہا۔ آرمی چیف نے فسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ امن واستحکام کے عمل کوخراب کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ افواج تنصیبات کے تقدس،سلامتی کوپامال کرنے کی کوشش برداشت نہیں کریگی۔ آرمی چیف نے کہا 9مئی کے سیاہ دن کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانے والوں اورعمل کرنیوالوں کوانصاف کے کٹہر ے میں لایاجائیگا۔ دشمن عناصرکی جانب سے مسلح افواج کونشانہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنادیں گے۔قبل ازیں کورکمانڈرپشاورنے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کااستقبال کیا۔
Load/Hide Comments



