پشاور(آن لائن)عمران خان دہشت گردہے اس کے ساتھ مذاکرات کیسے کر سکتے ہیں؟، 9, 10 تاریخ کو ملک میں دہشتگردی ہوئی ریڈیو پاکستان قومی ورثہ ہے پاکستان بنانے میں اسکا کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی و مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام کا ریڈیو پاکستان دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہون نے کہا کہ میں عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں فوجی تنصیبات، قائد اعظم ھاوس، سمیت مختلف جگہوں پر بڑا نقصان ہوا ہے ریڈیو پاکستان میں بربریت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیو اربو ڈالر باہر سے دئیے گئے انہوں نے عوام کا نقصان کیا اور عمران خان دشمنوں کا ایجنڈاہے۔ریڈیو پاکستان کے حوالے سے وزیراعظم سے بات ہوئی ہے وہ کہتا ہے کہ میں اپنی ڈیوٹی کروں گا، تو عمران کو اس سے تکلیف ہے ریڈیو پاکستان کو بہترین انداز میں جلد از جلد تعمیر کریں گے ریڈیو پاکستان پر جتنا خرچہ اتھا ہے مرکز کریگا ریڈیو پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر دیگر صوبے بھی اس کی تعمیر میں حصہ ڈالے گے انہوں نے کہا کہ ورڈی والوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی گئی انتہائی قابل مذمت ہے، کہ عمران خان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تصدیق شدہ چور ہے۔ اپنے بیٹے پر تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کی حکومت ختم کی گئی نواز شریف کے ساتھ جھوٹے کیس میں کتنا ظلم ہوا ہے فریال تالپور کیس بھی ہم نے اپنے آنکھو سے دیکھاہے۔انہوں نے کہا کہ قوم عدلیہ فوج میں دراڑ چاھتے ہیں اس کے حساب کتاب کے لئے بھی تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ار ٹی میں اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے گئے بی ار ٹی پر بار بار سٹے ارڈرآے ہیں انہوں نے کہا کہ اس نے گھڑی بھی چوری کی، اس کے علاوہ فراح گوگی نے کیا کیا، اسکو بھی ریلیف دے دیا گیا عدلیہ نے جو فیصلے کئے قابل مذمت ہے۔امیر مقام نے کہا کہ عمران خان انڈیا کا ایجنڈا پاکستان میں چلنے نہیں دینگے، جو توڑ پھوڑ ہوئی اسکا حساب ہوگاعمران کو عجیب گولی لگی، تماشا بنایا عمران کبھی ویل چئر پر اور کبھی پاوں پر چلتا ہے وہ لہراتا ہوا خط کہا ہے ابھی جا کر انکے پاوں میں بیٹھ کر معافی مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہو کر رہے گی عمران خان کہتا ہے کہ 2018 کی طرح پھر مجھے مسلط کروعمران خان کے پیچھے ماسٹر مائنڈز کی طرف بھی رسائی ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments



