لاہور(آ ن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ٹویٹ میں سینئر اداکارنے لکھا کہ بحیثیت پاکستانی، حکومت پاکستان کے توسط سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کرتا ہوں، اس وقت مزید سفارتی تعلقات نہیں، احترام باہمی ہونا چاہیئے۔ پاکستان کو مضبوط بیانیے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سیاست کی نہیں بلکہ پاکستان کی بات ہے، تمام تر سیاسی اختلافات سے قطع نظر ہمیں بحیثیت پاکستانی، بھارت پر پابندی کی تحریک کے حوالے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں بھارت کی جانب سے معافی مانگنے تک پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے اور مزید کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے‘۔
Load/Hide Comments



