کراچی(آن لائن) پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اپنی ہر آنیوالی فلم کی ریلیز سے قبل نروس ر ہنے کا اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ میری آنیوالی فلم منی بیک گارنٹی شائقین کے لیے ایک بہترین تفریحی پیکج ہے۔ اپنے ایک انٹرویو انہوں نے کہا منی بیک گارنٹی شائقین کے لیے ایک بہترین تفریحی پیکج ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اعتراف کیا کہ ہر فلم کی ریلیز سے قبل اس کی کامیابی کے حوالے سے نروس ہوتا ہوں اور مجھے بہت سی چیزوں کو لے کر دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جیسے کہ کیا میں نے اچھا کام کیا، میں اسے مزید اچھا کرسکتا تھا؟ کیا میں اتنا اچھا کام کر رہا ہوں کہ وہ ہٹ ہوجائے؟ انہوں نے کہا تھا کہ آپ ہر چیز کا دباؤ لیتے ہیں کیونکہ آپ کے کیریئر اور آپ کے مستقبل کے منصوبے موجودہ پروجیکٹ پر منحصر ہیں اور اگر آپ ڈیلیور نہیں کریں گے تو وہ بریکنگ پوائنٹ ہوگا اور کوئی، کہیں کہے گا کہ اس کا وقت ختم ہو گیا ہے یا اس طرح کی مزید باتیں کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments



