کراچی (آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کا خواب پورا ہونے پر مداح کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو چھلک پڑے۔ حال ہی میں ماہرہ خان ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا ان سے ملاقات کی تاہم ان میں سے ایک مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوئی کہ انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور ان کے گلے لگ کر رو پڑی۔ماہرہ نے اپنی اس پْرجوش مداح کو گلے لگایا تسلی دی اور اس کے ساتھ خوب تصویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر ماہرہ بھی مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments



