ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سْپر اسٹار سلمان خان او ٹی ٹی پر سنسرشپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے معیاری اور فیملی انٹرٹینمنٹ مواد صحت مند ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پر فحاشی، عریانی اور گالم گلوچ‘ کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پندرہ سولہ سال کا بچے بھی پڑھنے کے بہانے یہ سب فون پر دیکھ سکتے ہیں۔ کیا آپ کو اچھا لگے گا آپکی چھوٹی سی بیٹی یہ سب دیکھے؟ کیا آپ اسے پسند کریں گے کہ آپ کی جوان بیٹی پراجیکٹ کا بہانہ بنا کر اس ڈیوائس کو استعمال کرے۔ مواد کو لازمی چیک کیا جانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے سب کچھ کر لیا، سب دکھا دیا پیار کرنا، بوسہ دینا، سب ایکسپوز کر لیا اور اب آپ اپنی بلڈنگ میں گھس رہے ہیں اور آپ کا چوکیدار بھی آپ کا یہ کام دیکھ رہا ہے میں یہ صحیح نہیں سمجھتا۔
Load/Hide Comments



