سلمان خان شاہ رخ خان کی فیملی کاحصہ بن گئے

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکار سلمان خان شاہ رخ خان کی فیملی کا حصہ بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کئی اداکار اور ان کے اہلخانہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں اندرونی راستے پر میڈیا اور فوٹوگرافرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کے ریڈ کارپٹ پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے بچوں سہانا اور آریان کے ساتھ تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ اس دوران سلمان خان بھی وہاں پہنچ گئے۔سلمان خان نے اس موقع پر شاہ رخ خان کی فیملی کے ساتھ شامل ہو کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جنہیں دیکھ کر لوگ بہت حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے سلمان خان کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔گروپ فوٹو کے بعد شاہ رخ خان کے اہلخانہ آگے بڑھ گئے تاہم آریان خان نے واپس آکر سلمان خان کے ساتھ علیحدہ سے بھی تصاویر کھنچوائیں۔سوشل میڈیا پر بھی اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔