لاس اینجلس (آن لائن) پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں بہترین پر فارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔سال 2022 میں اپنے مشہور گانے محبت سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کیلئے عروف آفتاب کو دوسری مرتبہ نامزد کیا گیا تھا، پاکستانی نڑاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا گانا ادھیڑونہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔تاہم گلوکارہ نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین پرفارمنس دے کر گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب امریکی مشہور گلوکارہ بیونسے نے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 32واں گریمی ایوارڈ بھی جیت لیا۔بیونسے اتنے زیادہ گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی فنکارہ ہیں بیونسے کو بہترین البم بہترین ریکارڈنگ اور سال کے بہترین گانے پر کئی ایوارڈز سے نوازہ جا چکا ہے۔
Load/Hide Comments



