لاس اینجلس (آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیاں اپنی زندگی میں خطرات مول لینے کا حوصلہ پیدا کریں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں کہ عورتوں کو زندگی کے ہر شعبے بے حد دبا کا سامنا ہوتا ہے لیکن ایسے میں نوجوان لڑکیوں کو رسک لینے سے نہیں بچنا چاہیے۔انھوں نے لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خطرہ مول لو اور ناکامی سے مت ڈرو کیونکہ کسی بھی چیز کی اوپر والی سطح کامیابی ہے،انھوں نے کہا کہ میں نے اپنا کیریئر کئی مرتبہ رسک لے کر آگے بڑھایا اور اس حوصلے کی وجہ سے مجھے آخر میں کامیابی ملی۔
Load/Hide Comments



