کراچی (آن لائن) اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اقرا عزیز نے کہا کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔ ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنا کا اختیار ہے۔ مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی وڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی۔ خوا مخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یاسرحسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں بھی۔ ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے۔
Load/Hide Comments



