لاہور (آن لائن) فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز کے بعد باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔فلم کی پروڈکشن ٹیم نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر فلمی شائقین کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔پروڈکشن ٹیم کی جانب سے فلم کا ایک خصوصی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے، دنیا بھر میں شاندار پذیرائی حاصل کرنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی سنیما کے لیے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ باکس آفس پر فلم کی اس شاندار کامیابی پر فواد خان اورحمائمہ ملک نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی کامیابی کا کریڈٹ ان تمام لوگوں کو دیا ہے، جن کو یقین تھا کہ یہ فلم اتنا بڑا ریکارڈ بنائے گی۔
Load/Hide Comments



