پاکستان فلم انڈسٹری کے ہر فرد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی عالمی سطح پر شاندار پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شاندار کامیابی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نے لکھا کہ پاکستان اور بیرون ملک ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی بے مثال کامیابی پر خوش ہوں۔اْنہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان کی فلم سازی کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ حکومت پاکستانی فلمسازوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ان کی مدد کر رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے ہر فرد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔