لاہور (آن لائن) نیٹ فلکس کی سپر ہٹ سیریز دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں پاکستانی اداکارہ ہمایوں سعید اہم کردار میں نظر آئیں گے۔دی کراون کے پانچویں سیزن میں ہمایوں سعید برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں۔اس رائل ڈرامہ میں ہمایوں سعید کا فرسٹ لک جاری کردیا گیا ہے جس میں وہ جاذب نظر اور جاندار کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے اپنا یہ فرسٹ لک جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ہمایوں سعید نے اپنا یہ لک انسٹا گرام پر بھی شیئر کیا اور کیپشن دیا کہ آخرکار!یہ ہو ہی گیا۔اداکار کی اس پوسٹ پر تاثرات میں ساتھی اداکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے میسجز آنا شروع ہوگئے۔
Load/Hide Comments



