لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا میں سٹیل مین نہیں ہوں،باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے،اب لوگوں میں ہمت آ گئی ہے یہ اچھی روایت ہے جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ثنا فخر نے نجی ٹی وی چینل پر طلاق کے بعد پہلی بار بطور مہمان شرکت کی اور اپنی طلاق سے متعلق بات کی۔اداکارہ ثناء نے بتایا کہ میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں اسٹیل مین نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نیاپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کیلئے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے.
Load/Hide Comments



